عمران نے صحافی سے معافی مانگ لی

عمران خان نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی عارف یوسفزئی کے سوال کے ردِ عمل میں اپنے رویے پر معذرت کر لی ہے۔ عمران خان کے معافی مانگنے پر صحافی عارف یوسفزئی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’عمران کی معافی کو قبول کرتے ہیں‘ مگر یہ […]

پیر کو آنے والے زلزلے سے170 سے زیادہ ہلاک، ہزار سے زائد زخمی‘ بی بی سی

پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو آنے والے زلزلے سے مجموعی طور ملک بھر میں 170 سے زائد افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن میں ہوا ہے۔ اگرچہ زلزلے کی شدت کا […]

کل کے زلزلے سے 224 سے زائد افراد جاں بحق

پاکستان کے شمالی علاقوں شدید زلزلہ کی لپیٹ میں آگیا. تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ھیں. ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 8 کے لگ بھگ بتائی گئی. نقصانات کا خدشہ ظاھر کیا گیا. اب تک 40 افراد کی ھلاکت کی تصدیق کی گئی ھے امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر […]

بھائی پھر مسٹیک ہوگئی!

عراق پر اقوامِ متحدہ کی رضامندی حاصل کیے بغیر امریکہ اور برطانیہ کی فوج کشی کا معاملہ اس مردے کی طرح ہے جو بارہ برس بعد بھی عالمی ضمیر کی سطح پر تیر رہا ہے ۔یہ مردہ بار بار ساحل پر آ جاتا ہے اور بار بار اسے بانس کے ذریعے بےحسی کے گہرے پانی […]

وفاقی حکومت کا 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارتِ داخلہ نے عاشورہ محرم کی سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق9 اور 10 محرم بمطابق 23 اور 24 اکتوبربروز جمعہ اور ہفتہ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

قومی وطن پارٹی ایک بار پھر خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ بن گئی، پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

پشاور (خصوصی رپورٹ) قومی وطن پارٹی ایک بار پھر خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ بن گئی۔ دو وزراء سکندر شیر پاؤ اور انیسہ زیب نے حلف اٹھا لیا۔ قومی وطن پارٹی کے وزراء کوشامل کرنے کیلئے مشتاق غنی کی قربانی دے دی گئی۔قومی وطن پارٹی دو سال بعد ایک بار پھر خیبر پختونخوا حکومت میں شراکت […]

وفاقی حکومت سیاستدانوں کے احتساب کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، عمران خان

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت سیاستدانوں کے احتساب کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے کرپشن کے خلاف جنگ کا وعدہ کیا تھا لیکن وفاقی حکومت خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کی راہ میں رکاوٹ بن […]

تلور کا شکار:عرب شہزادوں کو خصوصی اجازت دینے کیلئے حکومت کا نظرثانی کی درخواست

پاکستان اور عرب ممالک کا رشتہ کوئی اسلامی بھائی چارے والا کبھی نہیں رہا. دونوں کو اپنے مطلب نے ایک دوسرے کے ساتھ بندھا ھؤا ہے. تلور پرندے کی نسل ناپید ہورہی ھے. سپریم کورٹ نے اسکے شکار پر پابندی لگائی جسکے زمرے میں عرب شہزادے بھی آرہے تھے. لیکن اب حکومت نظرثانی کی اپیل […]

ملک کے بڑے گیسٹ ھاؤسز دھشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں

کراچی کے5پوش علاقوں کے گیسٹ ہاﺅسز کے خلاف تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔گیسٹ ہاﺅسز میں دہشت گردوں کو خفیہ پناہ گاہیں فراہم کی جارہی ہیں۔ علاقہ پولیس گیسٹ ہاﺅسز سے بھتہ لے کرانہیں تحفظ فراہم کررہی ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے 13مشکوک گیسٹ ہاﺅسز کی تفصیلات جمع کرلی ہیں۔ گیسٹ ہاﺅسز مالکان جعلی […]

ٹریفک پولیس پشاورکو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے انقلابی قدم، باڈی کیمرے مہیا کئے گئے

 خیبر پختونخوا میں محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے اور اس ضمن میں ملک میں پہلی مرتبہ ٹریفک وارڈنز کی وردی پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ان کیمروں میں آواز اور فلم ریکارڈ کرنے کی دونوں سہولیات موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ کے […]