کل کے زلزلے سے 224 سے زائد افراد جاں بحق

پاکستان کے شمالی علاقوں شدید زلزلہ کی لپیٹ میں آگیا. تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ھیں. ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 8 کے لگ بھگ بتائی گئی. نقصانات کا خدشہ ظاھر کیا گیا.
اب تک 40 افراد کی ھلاکت کی تصدیق کی گئی ھے
امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 تھی جس سے ملک کے کئی شہر لرز اٹھے، جبکہ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 8.1 تھی ۔

ڈان نیوز کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، گجرانوالہ اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، کوہاٹ، بھکر اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے، جبکہ لاہور میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
زلزلے کے جھٹکے ہندوستان کے کئی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث موبائل فون سروسز متاثر ہوگئیں جبکہ لوگ خوفزدہ ہوکر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے.

پشاور کے وارسک روڈ پر ایک عمارت کا کچھ حصہ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

شمالی علاقہ جات کے مختلف حصوں میں موبائل ٹاورز اور بجلی کے کھبمے گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔