فتح کابل کے ساتھ طالبان کے لئے درپیش چیلنجز

تحریر: ڈاکٹر زازے خان مدرسہ گان بالاخر کابل کے پایہ تخت پر براجمان ہوگۓ- یہ منزل نہیں بلکہ منزل کے حصول کا ایک ابتدائی مرحلہ ہونا چاہیے- مدرسہ گان کی کامیابی مغربی (امریکی) آرڈر کی حاکمیت وبالادستی پر سوالیہ نشان ثبت کرگئی- استعماری قوتوں کی کوشش ہوگی کہ وہ مدرسہ گان کا معاشی، سفارتی اور […]

حکیم سعیدکو سلیبس میں شامل کریں- جاوید چوہدری

حکیم سعید شہید میں تین حیران کن خوبیاں تھیں۔ یہ17 اکتوبر 1998 کو شہید ہوئے‘ آج انھیں دنیا سے رخصت ہوئے 21 سال ہو چکے ہیں لیکن میں نے ان21 برسوں میں ایک بھی دن ایسا نہیں گزارا جب میں نے حکیم صاحب اور ان کی تینوں خوبیوں کو یاد نہ کیا ہو‘ یہ مجھ […]

پاکستان میں اجنبی۔ تحریر: روف کلاسرہ

چند کتابیں ایسی ہوتی ہیں جو سوچنے کے انداز کو بدل کر رکھ دیتی ہیں۔ گاڈ فادر کے مصنف ماریو پزو نے لکھا تھا کہ اگر وہ روسی ادیب دوستووسکی کے عظیم ناول ‘برادرز کرامازوف‘ کو نہ پڑھتے تو وہ ادیب نہ ہوتے۔ ہلری کلنٹن سے نیو یارک ٹائمز کے رپورٹر نے پوچھا تھا کہ […]

دو انتہائیں! زازے خان

حقوق نسواں کے نام پر اسلام آباد میں موم بتی مافیا نے جس بیہودگی کا مظاہرہ کیا اس کی جس قدر مذمت کی جاۓ کم ہے- شرم واخلاق سے عاری جملوں پرمشتمل کتبے لیے یہ طبقہ جانے کیا ثابت کرنا چاہ رہا تھا- منافقت کی انتہا دیکھیں کہ مظاہرین میں اکثریت ان گھریلو ملازمین کی […]

قوم کو یہ اعزاز مبارک ہو! زازے خان

مُدّے پر آنے سے پہلے یہ چھوٹا سا واقعہ پڑھ لیں۔ ریوتارو نونومورا (Ryutaro Nonomura) جاپان کی ایک ریاستی اسمبلی کا ممبر تھا، 2014ء میں اس پرالزامات لگے کہ اس نے پبلک فنڈ کا غلط استعمال کیا- دراصل نونومورا نے اراکین اسمبلی کے سفر کے لیے مختص رقم سے زیادہ خرچ کیا- وہ دورے بھی […]

آگ کا کھیل . محمد عامر خاکوانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اک آگ کا کھیل ہے جو ہمارے پڑوس میں کھیلا جا رہا ہے۔ہیجان ہی ہیجان۔ جنون اور فسطائیت کا نام دینا چاہیے۔ چند منٹ کے لئے کیبل یا نیٹ پر بھارتی چینل دیکھیں، ویب سائٹس پڑھیں تو آدمی دنگ رہ جاتا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے منہ سے کف اڑاتے،غصہ سے پاگل ہوئے لوگوں […]

خوراک کے عالمی مسائل اور ہماری عادات. جاوید حفیظ

حکیم محمد سعید مرحوم لنچ نہیں کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ میرا بس چلے تو لنچ بین کر دوں۔ طبِ نبوی میں بھی بسیار خوری سے منع کیا گیا ہے۔ حدیث شریف ہے کہ اپنے پیٹ کو جانوروں کا قبرستان نہ بناؤ۔ مقصد یہ ہے کہ انسان کو گوشت کم کھانا چاہئے۔ جو […]

ہم ہندوستان دوستی والے یقینی غلطی پہ ہیں ۔ ایاز امیر

ہم میں سے بہت برصغیر کا نقشہ صحیح طور پہ نہیں دیکھتے۔ ہندوستان ہمیں نظر آتا ہے‘ کشمیر کو ہم بھول جاتے ہیں۔ اور جب ہندوستان سے دوستی کی بات کرتے ہیں تو ہمارے ذہنوں سے کشمیر یکسر نکل جاتا ہے۔ اب تو مغربی میڈیا بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے لگ پڑا […]

روحانيت : جاوید چوہدری

میں نے پانچ سال کی عمر میں بابے تلاش کرنا شروع کیے اور یہ تلاش آج تک جاری ہے‘ مجھے روحانیت کے اس سفر میں درجنوں لوگ ملے‘ نوے فیصد جعلی نکلے اور دس فیصد جینوئن۔ مجھے 45 سال کے اس تجربے سے جینوئن اور نان جینوئن بابوں کی پہچان ہو گئی‘ جینوئن بابے کے […]

پانی یہیں مرتا ہے ۔ ہارون الرشید

پانی یہیں مرتا ہے۔ پسماندہ ہیں‘ رسوا اور خوار ہیں۔ غور و فکر اور تحمّل و تدبر پہ مگر آمادہ نہیں۔ انقلاب کے نعرے ہمیں خوش آتے ہیں۔ جنون ہمارا شعار ہے۔ اللہ کے آخری رسولؐ نے ‘ جس سے پناہ مانگی تھی۔”اے اللہ‘ جنون‘جذام‘برص اور تمام اذیت ناک بیماریوں سے ہمیں بچا‘‘۔ کٹّوں اور […]