صرف الطاف حسین کیوں ؟

اکتوبر 1999ء میں صدر پرویز مشرف نے نواز شریف حکومت کا تختہ الٹ دیا اور کچھ ہی عرصے میں الطاف حسین کی متحدہ قومی موومنٹ صدر پرویز مشرف کی اتحادی بن گئی۔ مجھے یاد ہے کہ 2004ء میں خاکسار نے ایوان صدر میں صدر مشرف کو الطاف حسین کے متعلق ان کے پرانے الفاظ یاد دلائے تو انہوں نے کہا کہ اوئے یار!پچھلی باتیں چھوڑو ، ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے اور ہم اس حقیقت کو نہیں جھٹلاسکتے۔ میں نے کہا آپ ٹھیک کہتے ہیں کہ ایم کیوایم ایک سیاسی حقیقت ہے تو پھر آپ نواز شریف اور ان کی مسلم لیگ کو بھی ایک سیاسی حقیقت تسلیم کرلیں لیکن جنرل صاحب کو میری گستاخی ناگوار گزری اور انہوں نے نواز شریف کو پاکستان کا سب سے بڑا دشمن قرار دے ڈالا

ہم کیوں مسلمان ہوئے؟

مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے دوروں کے دوران میری نوجوانوں سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، میں ان کی خواہشات اور خوابوں کے بارے میں بھی پوچھتا ہوں۔ زیادہ تر کا مطمعٔ نظر معقول ملازمت کا حصول ہے۔ چند ایک دولت کمانے کے لیے ملک سے باہر جاکر قسمت آزمانا چاہتے ہیں،کچھ عزّت اور شہرت کے […]

‘مجھ سے میرا سی ویو مت چھینو’

صبح کا آغاز ساحل کی سیپیوں کی چمک سے ہوتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے ریت سے مس ہوتے ہوئے گزرتے ہیں۔ مسافر پرندے لمبے سفر پر جانے سے پہلے پانی میں آخری غوطہ کھاتے ہیں۔ سیکنڈ کے اربویں حصے کے لیے سورج کی روشنی سمندر کی سطح سے ٹکرا کر قوسِ قزح کا نظارہ […]