Posts Tagged ‘Pakistan’

باچا خان یونیورسٹی پر دھشت گردوں کا حملہ، اساتذہ اور طلباء محصور، کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹرحامد سمیت پچیس شہید

ذرائع کے مطابق مسلح افراد یونیورسٹی میں داخل ہوگئے اور طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ محصور ہوگئی ہے. ایدھی سروس کے مطابق پچیس افراد ہلاک اور 50 طلباء بھی زخمی ہیں. اپ ڈیٹس جاری ہیں. پاک فوج کے جوانوں نے اپریشن شروع کیا، ہاسٹل میں بھی طلباء بھی محصور. ابھی تک سات طلباء سمیت پانچ سیکیورٹی […]

وزیراعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، پاکستان کا ثالثی کی کوششیں شروع

وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہیں۔پاکستان، سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے کے لیے سرگرم ہوگیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ […]

پاکستان جہاں پاکستانی اقلیت ہیں

بھارت کے عرب ممالک سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔مشرق وسطیٰ میں حصول روزگار کے لئے مقیم 70 لاکھ بھارتی شہری سالانہ 70.39بلین ڈالر اپنے ملک بھجواتے ہیں۔ ان ترسیلات زر میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 2.73ملین بھارتی شہریوں کا ہے جو ہر سال 40بلین ڈالر بھارت […]

ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی جانب سے طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ یونین کی بحالی ضروری ہے‘ آئین میں بھی یونین سازی کا حق دیا گیا ہے جو فوجی ڈکٹیٹر نے سلب کرلیا‘ طلبہ یونین […]

چیئرمین سینٹ نے قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کو پی ایس او بورڈ کے کام سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کی توسیع دیدی

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کو پی ایس او بورڈ کے کام سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کی توسیع دیدی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اسرار اللہ زہری کی طرف سے […]

بےنظیر بھٹو قتل کیس: معاملہ حل کی طرف جاتا ھوا نظر نہیں آرہا

راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ کی عدالت میں ایف آئی اے کے اہم گواہ پہلی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے رکن ایس ایس پی طاہر ایوب 4جنوری کو اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں گے ‘سکیورٹی وجوہات کی بناء پر سماعت سینٹر ل جیل […]

کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر نیویارک نے راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی ) میں 500بیڈ پر مشتمل بلاک بنانے میں دلچسبی

کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر نیویارک نے راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی ) میں 500بیڈ پر مشتمل بلاک بنانے میں دلچسبی کا اظہار کیا ہے ‘ کولمبین یونیورسٹی270ملین ڈالر(یو ایس) کی سرمایہ کاری کر نا چاہتی ہے ‘آر آئی سی انتظامیہ عنقریب سی یو ایم سی کے ساتھ ایم او یو سائن کر ے […]

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم “پشاور زلمی” نے شاہد آفریدی کی خدمات حاصل کر لی

پاکستان سپر لیگ میں مختلف درجوں میں کھلاڑیوں کو تقسیم کرنے کے بعد انکی خدمات حاصل کرنے کیلئے بولی لگائی گئی. لالا کے نام سے مشہور شاہدآفریدی کی خدمات پشاور زلمی نے حاصل کرلی. پشاور کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سمی سمیت تیز گیند باز وہاب ریاض کی بھی خدمات حاصل کرلی ہیں. […]

سیلفی کے جنون میں نوجوان کو ریل گاڑی نے کچل دیا

راولپنڈی کے مریڑ چوک میں نوجوان ٹرین کی پٹڑی کیساتھ سیلفی لیتے ہوئے چلتی گاڑی کے سامنے آگیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا. 22 سالہ نوجوان جمشید کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے.