چیئرمین سینٹ نے قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کو پی ایس او بورڈ کے کام سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کی توسیع دیدی

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کو پی ایس او بورڈ کے کام سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کی توسیع دیدی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اسرار اللہ زہری کی طرف سے پی ایس بورڈ کے کام سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لئے 11 جنوری سے ایک ماہ کی توسیع طلب کی جس کی چیئرمین نے اجازت دیدی۔

Tags: , , , , , ,