Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

بےنظیر بھٹو قتل کیس: معاملہ حل کی طرف جاتا ھوا نظر نہیں آرہا

راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ کی عدالت میں ایف آئی اے کے اہم گواہ پہلی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے رکن ایس ایس پی طاہر ایوب 4جنوری کو اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں گے ‘سکیورٹی وجوہات کی بناء پر سماعت سینٹر ل جیل اڈیالہ میں ہوگی ۔گذشتہ سماعت پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے استغاثہ کے گواہ انسپکٹر طارق الیاس کیانی پرفریقین کے وکلاء کے مختلف سوالات کے بعد جرح مکمل ہونے پر بے نظیر بھٹو قتل کیس کی پہلی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ممبر ایس ایس پی طاہر ایوب کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے 4جنوری کو طلبی نوٹسز جاری کیے تھے ۔

Tags: , , , ,