کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر نیویارک نے راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی ) میں 500بیڈ پر مشتمل بلاک بنانے میں دلچسبی

کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر نیویارک نے راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی ) میں 500بیڈ پر مشتمل بلاک بنانے میں دلچسبی کا اظہار کیا ہے ‘ کولمبین یونیورسٹی270ملین ڈالر(یو ایس) کی سرمایہ کاری کر نا چاہتی ہے ‘آر آئی سی انتظامیہ عنقریب سی یو ایم سی کے ساتھ ایم او یو سائن کر ے گی ۔چیف ایگزیکٹو آر آئی سی میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی کی”اے پی پی ” سے خصوصی گفتگو
راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی )کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر نیویارک نے راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی ) میں 500بیڈ پر مشتمل بلاک بنانے میں دلچسبی کا اظہار کیا ہے ‘ کولمبین یونیورسٹی270ملین ڈالر(یو ایس) کی سرمایہ کاری کر نا چاہتی ہے ‘آر آئی سی انتظامیہ عنقریب سی یو ایم سی کے ساتھ ایم او یو سائن کر ے گی ۔اس حوالے سے راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) کے چیف ایگزیکٹو میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے قومی خبر رساں ادارے “اے پی پی ” سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسبی سے راولپنڈی ‘کے پی کے ‘آزاد کشمیر ‘پنجاب کے دیگر اضلاع کے عوام کے لیے ایک بہترین ہسپتال راولپنڈی انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں آیا ‘جب سے یہ ہسپتال قائم ہوا ہے ‘گردونواح کے عوام کوامراض قلب کے حوالے سے بہترین سروسز مل رہی ہیں‘آر آئی سی میں دل سے متعلق تمام امراض کا علاج ہورہا ہے ‘ایمرجنسی بلکل فری ہے جبکہ اوپی ڈی میں بھی 84فیصد علاج مفت کیا جارہا ہے ‘آر آئی سی کی کارکردگی سے متاثر ہو کر کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر نیویارک نے 500بیڈ شامل کرنے میں دلچسبی کا اظہار کیا ہے ‘اور مجموعی لاگت کے حوالے سے 270 ملین ڈالر (یو ایس ) کی فزبیلٹی رپورٹ بنائی گئی ہے‘ کولمبیا یونیورسٹی آر آئی سی میں ایسے شعبہ جات بنانا چاہتا ہے جو آر آئی سی سیمت پورے پاکستان کے امراض قلب کے ہسپتالوں میں نہیں ہے جبکہ یہ ادارہ ہمارے ڈاکٹروں کو بھی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ آر آئی سی کو جدید ریسرچ کے حوالے سے بھی معاونت فراہم کریگا ۔انہوں نے بتا یا کہ بہت جلددونوں اداروں کے درمیان معاہدہ ہونے جارہا ہے ۔

Tags: , , , ,