کولڈڈرنک ایک خطرناک نشہ ھے.

کبھی پیاس بجھانے، تو کبھی دوستوں کا ساتھ دینے کے لئے جانے انجانے میں روزانہ پئیں جانے والی کولڈ ڈرنکس جسم کو کتنا نقصان پہنچاتی ہیں؟توکولڈ ڈرنکس پینے کے 10 منٹ بعد سے ہی جسم کے اندر نقصان کی شروعات ہو جاتی ہے۔ 10 منٹ بعد:کولڈ ڈرنکس پینے کے ابتدائی دس منٹ میں ہی جسم میں 10 چمچ کے برابر چینی چلی جاتی ہے. اتنی چینی گھلنے کے بعد بھی آپ فورا ًالٹیاں نہیں کرتے، کیونکہ اس میں فاسفورس ایسڈہوتا ہے، جو ذائقہ کو برقرار رکھتا ہے۔ 20 منٹ بعد:انتہائی چینی سے انسولین کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جسے لیور فوراً چربی میں بدلنے لگتا ہے۔ 40 منٹ بعدـ:جسم میں Caffeine جب مکمل طور پر گھل جاتا ہے، تو آنکھوں کی پتلیاں پھیلنے لگتی ہیں۔ بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور لیور، جسم میں موجود زیادہ شکر کو vessels bloodمیں بھیجنے لگتا ہے۔ 45 منٹ بعد:دماغ میں dopamine کیمیکل کا انتہائی بڑھنے سے شخص کو ہیروئن کے نشے جیسا احساس ہونے لگتا ہے۔ کولڈ ڈرنک سے باڈی میں ایسڈ بڑھ جاتا ہے۔ اس میں شوگر کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جو نہ صرف موٹاپے کو بڑھاتی ہے، بلکہ دوسرے نقصان بھی پہنچاتی ہے۔ ایک کین کولڈ ڈرنک 400 کیلوری بڑھاتی ہے۔ یہ بیڈ کیلوری ہوتی ہے، جو باڈی کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہے۔ باقاعدگی سے کولڈ ڈرنک پینے سے فیٹی لور نام کی بیماری بڑھنے لگتی ہے۔ –