شہر قائد پر سیاسی پارٹیوں کی یلغار


شہر قائد، کراچی پر ملک کی تقریبا تمام سیاسی پارٹیوں نے ایم کیو ایم سے میدان خالی پاکر یلغار کردی ہے. پچھلے چار سالوں میں مرکز میں حکمران جماعت مسلم لیگ، سندھ کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ڈھیرے ڈال دیے ہیں. پچھلے چار سالوں میں کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے ایک رات سے زیادہ قیام نہیں کیا ہے. لیکن انتخابات میں ایک سال سے کم عرصہ اور الطاف حسین کی ایم کیو ایم سے خالی میدان نے تمام رہنماؤں کا رخ شہر قائد کی طرف موڑدیا ہے.

دلچسپ بات یہ ھے. کہ صوبے کی حکمران جماعت نے بھی بھرپور جلسوں کا اہتمام کیا ہے. پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہی کیا ھے. بلکہ پورے سندھ کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف دوبئ میں جائیدادوں پر توجہ مرکوز کی ہوئی تھی. اسی طرح وزیراعظم نوازشریف نے بھی پہلی دفعہ ان چار سالوں میں ایک رات کا قیام کر ہی دیا.

اس پورے ماحول میں پاک سرزمین پارٹی کے مصطفٰی کمال نے حقیقی معنوں میں کراچی کا مقدمہ لڑا ہے جبکہ باقی تمام جماعتیں اگلے سال کے اوائل میں انتخابات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں.

Tags: , , , ,