شام میں ایران کے انقلابی گارڈز کے متعدد اہلکار ہلاک، ایرانی میڈیا کی تصدیق

ایرانی میڈیا کے مطابق شام جہادیوں کے خلاف جھڑپوں کے دوران ’انقلابی گارڈز‘ کے تیرہ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ہلاکتیں حلب کے نواح میں ہوئی ہیں۔ مسلم انتہا پسند جنگجوؤں نے جمعے کے دن خان تومان نامی ایک گاؤں پر حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔ تاہم ایرانی میڈیا میں ہلاکتوں کی تعداد تیرہ بتائی گئی ہے جبکہ اس دوران اکیس گارڈز زخمی بھی ہوئے۔

Tags: , , ,