پاکستان ٹیم کوتیسرے ٹی20 میچ اور سیریز میں عبرتناک شکست

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں95 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔

پاکستان ٹیم 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

محمد حفیظ آؤٹ ہونے والے پہلے باز تھے جو 2 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا شکاربنے تھے ، احمد شہزاد تیز شارٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری کے قریب کیچ آؤٹ ہوئے انھوں نے 8 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک 14 رنز بنا کر کوری اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے, عمر اکمل 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آفریدی نے 8 رنز بنائے اور گرانٹ ایلیٹ کو وکٹ دے بیٹھے ،ساتویں آؤٹ ہونے والے بلے باز عماد وسیم تھے جو صفر پر آؤٹ ہوئے انھیں بھی ایلیٹ نے شکار بنایا۔

سرفراز احمد نے ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن 41 رنز بنانے کے بعد ان کی ہمت بھی جواب دے گئ اس وقت پاکستان کا اسکور 92 رنز تھا، انور علی 8 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

وہاب ریاض آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جنھوں نے 4 رنز بنائے۔ محمد عامر ایک رن پر کھڑے رہے۔

15 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز تھا۔ وہاب ریاض 2 اور محمد عامر صفر پر کھیل رہے تھے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے کوری اینڈرسن اور مارٹن گپٹل کی جارحانہ بلے بازی کے بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنا کر پاکستان کو ایک مشکل ہدف دے دیا۔

مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے ابتدائی 5 اوورز میں ٹیم کے 50 رنز مکمل کئے تاہم مارٹن گپٹل 19 گیندوں پر جارحانہ 42 رنز بنا کر کپتان شاہد آفریدی کا نشانہ بنے ان کا کیچ عمر اکمل نے لیا جبکہ محمد رضوان نے کولن منرو کو 62 کے اسکور پر رن آؤٹ کر دیا انھوں نے 4 رنز بنائے تھے۔

کین ولیمسن 33 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوئے اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 94 رنز تھا، ایلیٹ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیوک رونچی ایک رن بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر ریٹائرڈہٹ ہوئے۔

کوری اینڈرسن نے 42 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 82 رنز بنائے، مچل سینٹنر 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 اور کپتان شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیمیں میدان میں آئیں اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پشاور حملے کے متاثرین کی حمایت میں پورے گراؤنڈ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ کھلاڑیوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔

اس سے قبل کے پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ٹیم نے فیصلہ کن میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی ہیں، پہلے دونوں میچوں میں ناکام ہونے والے بلے باز صہیب مقصود کی جگہ محمد رضوان جبکہ فاسٹ باؤلر عمر گل پر انور علی کو ترجیح دی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ریکارڈ اوپننگ شراکت قائم کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی.

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

نیوزی لینڈ

کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، کولن منرو، کورے اینڈرسن، گراینٹ ایلیٹ، لیوک رونچی، مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، روز ٹیلر، مک کلینگھن

پاکستان

شاہد آفریدی(کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، محمد رضوان، شعیب ملک، عمر اکمل، سرفرازاحمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، انور علی، محمد عامر

Tags: , , , , , , , ,