پاکستان سپر لیگ میں مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب

پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پانچوں ٹیموں نے اپنے کرکٹرز کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ان کرکٹرز کا انتخاب پیر کے روز لاہور میں منعقدہ تقریب میں عمل میں آیا۔

اس موقع پر پانچوں فرنچائز کے مالکان اور کوچز بھی موجود تھے جنھوں نے مرحلہ وار اپنی پسند کے کرکٹرز کا انتخاب کیا۔

اس موقع پر پانچوں فرنچائز کے مالکان اور کوچز بھی موجود تھے جنھوں نے مرحلہ وار اپنی پسند کے کرکٹرز کا انتخاب کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آئی کون کرکٹرز کے طور پر شاہد آفریدی کو پشاور نے حاصل کیا ہے۔ کراچی نے شعیب ملک، لاہور نے ویسٹ انڈیز کےکرس گیل، اسلام آْباد نے آسٹریلیا کے شین واٹسن اور کوئٹہ نے انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کو آئی کون کرکٹر منتخب کیا ہے۔

پلاٹینم کیٹگری میں پشاور نے شاہد آفریدی کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کو منتخب کیا ہے۔

کراچی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور سہیل تنویر کا انتخاب کیا ہے۔ لاہور نے عمراکمل اور ویسٹ انڈیز کے ڈوئن براوو کی خدمات حاصل کی ہیں ۔

شین واٹسن مصباح الحق اور ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل اسلام آباد کے پلاٹینم کرکٹرز ہونگے۔ مصباح الحق اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔.کوئٹہ نے پلاٹینم کیٹگری میں کیون پیٹرسن کے علاوہ سرفراز احمد اور احمد شہزاد کو رکھا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم “پشاور زلمی” نے شاہد آفریدی کی خدمات حاصل کر لی

پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور ہر ٹیم کو پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری سے تین تین اور سلور کیٹگری میں پانچ پانچ کرکٹرز شامل کرنے کی اجازت ہے جبکہ دو دو کرکٹرز ایمرجنگ کیٹگری سے لیے جاسکتے ہیں۔

ہر ٹیم چار غیرملکی کرکٹرز شامل کرسکتی ہے۔

Tags: , , , , ,