ایف سولہ طیاروں پر بھارتی احتجاج کو قبول کرتے ھوئے امریکہ کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی پر تحفطات کا اظہار

دو دن پہلے جب امریکی حکومت نے پاکستان کوآٹھ ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کا اعلان کیا تو بھارتی حکومت نے سخت ترین احتجاج کرتے ھوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا. اور اپنا احتجاج بھرپور طریقے سے ریکارڈ کیا. حالانکہ بھارت ہر قسم کی ہتھیاروں کا دنیا بھر میں سب سے بڑا خریدار ھے. امریکی حکومت نے بھارتی ناراضگی سے بچنے کیلئے اب پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت پر سوالات اٹھائے ھیں. حالانکہ ماضی قریب میں امریکی حکومت نے بہت دفعہ حفاظتی اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا.
ان حالات میں جب پاکستان امریکا کی لگائی ہوئی آگ کو بجھانے میں مصروف ھے اور موثرکاروائیوں کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر کے رکھ دی ہے. تو اس قسم کے سوالات اٹھانا محض بھارتی خوشنودی حاصل کرنے کے اور کیا ہے.
افواج پاکستان نے بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں جس طرح کی کامیابیاں حاصل کی ہیں، تو اس قسم کے بیانات دہشت گردوں کو ہی فائدہ پہنچا رہے ہیں.
پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اب تک جتنےبھی اقدامات کیے ہیں، یا جو کامیابیاں حاصل کی ہیں. تو ان سب کو بھرپور سفارتی اقدامات سے دنیا کو بتائے تاکہ اس قسم کے غیر ضروری بیانات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کمزور ہونے سے بچایا جائے. اس سلسلے میں امریکی، بھارتی اور افغان حکومت کی درپردہ پاکستانی طالبان کی پشت پناہی کے ثبوت بھی فراہم کرنے چاہیے، کیونکہ اب تک پاکستان میں جتنے بھی دہشت گردی کے حملے ہوئے ہیں ان سب کے ڈانڈے افغانستان سے ملتے ہیں. تویا تو اتحادی و امریکی فوج اور افغان حکومت کا افغانستان میں کوئی کنٹرول نہیں ہے یا پھر اگر کنٹرول ہے جو کہ ان کا دعوٰی ہے تو پھر پاکستان میں تمام دہشت گردی کا امریکہ، افغانستان اور بھارت ذمہ دار ہے. تو پھر اگر پاکستان کی ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو کوئی خطرات ہیں تو وہ ان ملکوں سے ہیں جن کی آنکھوں میں شروع ہی سے پاکستان کا ایٹمی پروگرام کھٹک رہا ہے.
پاکستانی حکومت کو منفی پروپیگنڈہ کا جواب اس کے پھیلنے سے پہلے ہی کر دینے چاہیے. اس سلسلے میں محکمہ خارجہ، وزارت دفاع اور دنیا بھر میں پاکستان کی سفارتی مشنز کو فعال بناتے ہوئے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینا چاہیے. تاکہ اس قسم کے اعتراضات اٹھانے سے پاکستان کے امیج کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے. اور معاشی سرگرمیوں کی نمو کو جاری و ساری رکھا جاسکے

Tags: , , , , ,