وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی

اسلام آباد ۔07 جنوری (اے پی پی) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران59 بھکاریوں سمیت 67 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کار،3کلو 210گر ام چرس اسلحہ 2 پسٹل معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 59 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم عبا س خا ن کو گرفتار کرکے اس سے 02عدد پسٹل 9mm، دو عدد میگزین معہ 29 عدد روند بر آمد کرلئے۔ سی آئی اے پولیس نے دوران گشت تین ملزمان احسان غا لب ، فہد جمال اور علی جمال کو گرفتار کر کے 3کلو 210گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھانہ کو رال پولیس نے دوران گشت دو ملزمان با بر اور شوکت زمان کو بغیر اجا زت ڈیزل و پٹرول فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا۔ تھانہ ترنول پولیس نے ملزم محمد تنویر سے مہران کار رجسٹریشن نمبر AKB-3981ماڈل 2005ء مالیتی4لا کھ روپے قبضہ پولیس میں لے کر لیبارٹری کروانے پر ٹمپر ڈ پائی گئی۔ تھانہ نیلور پولیس نے دوران گشت دو ملزمان امان اللہ اور نقیب جو افغانی ہیں کو روک کر چیک کیا جو متعلق داخلہ پا کستان کو ئی ثبو ت پیش نہ کرسکے کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔