سانحہ آرمی پبلک سکول کی پہلی برسی: پشاور میں سخت حفاظتی اقدامات

حکومت پاکستان سانحہ آرمی پبلک سکول کی پہلی برسی سرکاری سطح پر منا رہی ھے. اس سلسلے میں مرکزی تقریب اسی آرمی سکول پشاور میں ہوگی، جس میں 144 افراد شہید ہوئے تھے جن میں زیادہ تر معصوم طلباء تھے.
تقریب میں وزیراعظم سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات شرکت کریںگے. اس سلسلے میں پشاور سمیت صوبے بھر میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں.

شہداء کی یاد میں ملک بھر میں تقریبات ہورھی ہیں. اس کے علاوہ مختلف وفاق اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف سکولوں کو بھی شھداء کو خراج عقیقدت پیش کرنے کیلئے ان کے نام پر کر دیا گیا ھے.
سانحۂ آرمی پبلک سکول پشاور کے چار مجرمان کو پھانسی دے دی گئی
شہداء آرمی پبلک سکول کے والدین کا احتجاجی پریس کانفرنس
صوبائی حکومت نے آرکائیوز لائبریری کو آرمی پبلک سکول کے سانحے میں مرنے والوں کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وہاں ایک یادگار بھی تعمیر کی جا رہی ہے جس پر سانحۂ پشاور میں ہلاک ہونے والے تمام بچوں کی تصویریں لگائی جائیں گی۔
تمام وفاقی سکولوں اور کالجوں میں بھی بدھ کو یوم شھداء کے طور پر منایا جا رہا ھے.