عسکریت پسندوں کے حملے میں چار سیکیورٹی اہلکارشہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے

پشاور: شمالی وزیرستان میں بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کے حملے میں چار سیکیورٹی اہلکارشہید  جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ہفتہ کو بتایا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ایک سرچ آپریشن کے دوران نو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق، عسکریت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے دور افتادہ علاقوں میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کو کچھ علاقوں میں مذاحمت کا سامنا ہے۔






Tags: , , , ,