کراچی کے تجارتی مراکز 9 بجے تک بند کرنے کا حکم

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کے تمام تجارتی مراکز اور دکانیں رات 9 بجے تک بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ایک اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے تمام صوبائی محکموں اور اداروں کو صبح 11 بجے تک ائیر کنڈیشن نہ چلانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان احکام کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائیگی۔