امریکہ میں گن تشدد

سید طلعت حسین

کوئی بھی جگہ ہو ، یونیورسٹیز ہوں ، کالجز ہوں ، اسکول ہوں ، اسپتال ہوں یا مارکیٹ ہو آمریکہ کے اندر ہر دوسرے روز گن سے تشدد کا واقعہ ہوتا ہے ۔ اس کے اوپر رپورٹنگ ہوتی ہے اور جس قسم کی روٹین رپورٹنگ پاکستان میں ںظر آتی ہے ، جس کے اوپر ہم سب تلملاتے ہیں اور خفا بھی ہوتے ہیں،اسی قسم کی رپورٹنگ آمریکہ میں بھی ہوتی ہے ۔ اس کے اوپر امریکی صدر کو بہت غصہ بھی آیا اور کہا کہ یہ معاملہ روٹین بنتا چلا جا رہا ہے اور یقینا روٹین ہی بنتا چلا جا رہا ہے ۔

اگرچہ امریکہ میں سن 2004 سے لیکر گن تشدد سے جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ان کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہے ۔ بندوقوں کے ذریعے جو ہر 10 امریکیوں میں سے 8 کے پاس ہے ، جی ہاں ان بندوقوں سے جو لوگ امریکہ کے اندر مارے گئے ان کی تعداد 3 لاکھ سولہ ہزار سے زائد ہے ۔ جو دہشت گردی کے واقعات میں امریکہ میں مارے گئے ” اگر آپ 9/11 کو بیچ میں ملا لیں تو 4 سوا چار ہزار کے قریب ہلاکتیں بنتی ہیں ۔

ہر جان قیمتی ہے ، لیکن کہاں پر تقریبا 3 لاکھ سولہ ہزار سے زائد افراد اور کہاں پر تقریبا ساڑھے 4 ہزار افراد، جس کے نتیجے میں امریکہ نے تمام دنیا کا نقشہ پلٹنے کی کوشش کی ہے ، ممالک توڑ دیئے ہیں ، ہر جگہ مداخلت کی ہے ، ایک کام وہ نہیں کر سکتے شاید کہ گن لابی کو کنٹرول کریں ،تمام امریکی صدر گن لابی کے ہاتھوں مجبور ہیں ۔

اس سے ہمیں پتہ یہ چلے گا کہ اگر اندرونی حالات درست نہ کیے جائیں تو امریکہ جیسی ریاست بھی تشدد کا شکار ہو سکتی ہے اور بدترین شرمندگی ان کو اٹھانی پڑ سکتی ہے ۔ امریکہ کے اندرونی حالات خراب ہیں لیکن تمام تر بحث کا تعلق شام سے متعلق ہے ، اس بحث کا تعلق یوکرین سے ہے ، اس کا تعلق افغانستان سے متعلق کسی زمانے میں تھا اور کسی زمانے میں عراق سے متعلق تھا ۔ اگر آپ نے نہیں کام کرنا تو وہ نہیں کرنا جس کے نتیجے میں امریکی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔

یہ بہت بڑا سبق ہے ۔ ریاست بڑی ہو یا چھوٹی ہو، جب تک اندرونی طور پر حالات درست نہیں ہوئے اور صحیح پالیسیز نہیں اپنائی تو باہر آپ جو مرضی کرتے رہیں تصویر اندرونی خراب ہی رہے گی ، امریکیوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ صحیح رستہ اپناتے ہیں آخر میں آ کر لیکن تمام برے رستوں سے گزرنے کے بعد ، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان تمام برے راستوں سے گزرنے کے بعد کیا امریکہ کے اندر گن لابی کو کنٹرول کیا جائے گا ؟ یا اسی قسم کے تشدد کو پروان چڑھنے کا موقع دیا جائے گا۔