چوہدری نثار، وفاقی وزیر زاہد حامد اور ایم این اے جاوید لطیف کے گھروں پر حملے

بعض شرپسندوں کےدھاوا بولنے سے چودھری نثار کے گھر کے دروازے اور دیوار کو نقصان پہنچا،سیکورٹی پرمامور جوانوں نے شرپسندوں کی کوشش ناکام بنادی۔

وزیراعظم کی آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات متوقع



اس کے ساتھ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے گھر پر بھی دھاوا بول دیا جس سے گھر کو جزوی طور پر گھر کو نقصان پہنچا.

دوسری طرف ایم این اے جاوید لطیف کو شیخوپورہ میں بلوائیوں نے تشدد کرکے زخمی کردیا. تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے.