سعودی شاہ سلمان اگلے ہفتے بادشاہت چھوڑ رہے ہیں

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اگلے ہفتے بادشاہت اپنے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے چھوڑرہے ہیں. اس کے ساتھ سعودی سلطنت شاہ عبدالعزیز کے بیٹوں سے پوتوں کو منتقل ہو جائیگی. روایت کے مطابق بادشاہت موجودہ شاہ کے بھائی کو منتقل ہونا تھا. لیکن شاہ سلمان نے یہ روایت تھوڑتے ہوئے اپنے بیٹے کو ولی عہد بنا ڈالا. شاہی خاندان میں اس پر بڑی لے دے ہوئی، جس کے نتیجے میں چالیس سے زیادہ شہزادے پچھلے دو ہفتوں سے ریاض کے ایک ہفت ستارہ ہوٹل میں قید ہیں.
دوسری طرف سعودی حکومت کے اہلکار بادشاہت کے منتقلی کو صرف ایک افواہ سمجھ کر مسترد کرتے ہیں. موجودہ ولی عہد کو جنگی جنونی بھی کہا جارہا ہے. جو یمن پر بڑوں کی مخالفت کے باوجود بمباری کررہے ہیں. ایک اور اہم ترین خبر اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے پر رضامندی ہے. جو کہ ممکنہ طور پر حزب اللہ ملیشیا کے خلاف تازہ محاذ گرم کرنے پر منتج ہو سکتا ہے.

Tags: , , , ,