اردوگان بھارت میں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دھلی پہنچ گئے ہیں. یہ اسکا متنازعہ ریفرنڈم کے بعد کسی غیر ملک کا پہلا دورہ ھے. ترک صدر کے ساتھ خاتون اول، کابینہ کے ارکان اور ڈیڑھ سورکنی تجارتی وفد بھی ھمراہ ھے. اس دورے کو تجارتی اور باہمی تعلقات کے تناظر میں دیکھا جارہاہے. پاکستان اور کشمیر کے معاملے کو بھارت نے مسترد کرتے ہوئے اس دورے کو باہمی تعلقات کے فروغ کو ترجیح اول قرار دیا ہے.

ترک صدر نے دورے کے شروعات میں میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشمیر سمیت تمام تنازعات باہمی بات چیت کے ذریعے ہی حل کریں.
تجزیہ کار بھی اس دورے کو ایک دوسرے کے تجارتی منڈیوں تک رسائی اور بھارت کے نیوکلئیرسپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے ترکی کے تعاون سے مربوط قرار دیا ہے. پاکستان کیلئے اس دورے میں کوئی خاص کشش نہیں،

Tags: , , , , ,