حج پالیسی 2017 کا اعلان

ویب ڈیسک:حکومت نے حج پر عائد اخراجات نہ بڑھانے کا فیصلہ کیاہے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی ہے، وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حکومت نے حج پر عائد اخراجات نہ بڑھانے کا فیصلہ کیاہے، سردار محمد یوسف نے کہا کہ  ایک لاکھ 89 ہزار کا حج کوٹہ بحال ہوچکا ہے،حج درخواستیں حکومت کے مخصوص بینکوں میں جمع کی جائیں گی،

انہوں نے مزید کہا کہ حج کے کوٹے میں سب سے زیادہ سرکاری حصہ رکھا گیاہے،کسی کو حج پر مفت نہیں بھیجا جائے گا، جبکہ 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد آزمین پرائیویٹ کوٹے پر جائیں گے۔ حج سکیم کی قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہوگی، مکہ میں تمام عازمین حج کو عزیزیہ بلڈنگ میں ٹھہرایا جائے گا، سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں 17 اپریل سے 26 اپریل تک وصول کی جائیں گی

Tags: , , , , , , , ,