ترکی کے عوام جیت گئے، فوجی بغاوت ناکام

انقرا: ترکی میں حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں مرنے والوں کی تعداد 60 ہوگئی۔ درجنوں افرادزخمی ہیں۔ ساڑھے سات سو سےزائد فوجیوں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
ترکی میں فوجی بغاوت، کامیابی کے متضاد دعوے

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکی کے کئی شہروں میں رات گئے ہونے والے پرتشدد واقعات میں 60 افراد جان سے گئے۔مرنے والوں میں بیشتر شہری شامل ہیں۔ ملک میں شر اور بغاوت کے الزام میں ساڑھے سات سو سے زائد فوجیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترک آرمی چیف روپوش ہوگئے ہیں جبکہ جنرل امیت دندارقائم مقام آرمی چیف مقررکردئے گئےہیں۔ادھر انقرا میں سرکاری سیٹلائٹ ترک سیٹ کےدفترپرشیلنگ کرنیوالاہیلی کاپٹرمارگرایا گیا۔ایوان صدرکاگھیراؤکرنےوالےٹینکوں پرجنگی طیاروں کی بمباری کی گئی۔

Tags: , , ,