تمام یورپی ممالک کی مشترکہ فوج ہو نی چاہیے،,جرمن وزیر خزانہ

برلن ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) جرمن وزیر خزانہ شوئبلے نے کہا ہے کہ یورپ کی مشترکہ فوج ہو نی چاہئیے۔جرمن اخبار ’بِلڈ اَم زونٹاگؒ ؒ ؒ ‘ کو انٹر ویو دیتے ہوئے شوئبلے نے کہا کہ غیر ملکی پناہ گزینوں کے بحران کی وجہ سے یورپی ممالک کو فوجی کارروائیوں کے لیے زیادہ مالی وسائل مختص کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں کی سلامتی اور خارجہ امور کی سیاست کو مرحلہ وار ایک دوسرے سے ہم آہنگ کیا جانا پڑے گا۔ جر من وزیر نے کہا کہ ہمیں ایک مشترکہ یورپی فوج کا ہدف حاصل کر نا چاہئیے۔ انھوں نے کہا کہ اٹھائیس رکن ممالک اپنی اپنی قومی افواج پر جو پیسہ خرچ کر رہے ہیں، مشترکہ طور پر وہ پیسہ کہیں زیاد ہ مؤثر طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔