روس بڑے پیمانے پر ماحولیاتی آلودگی پیدا کر رہا ہے، یوکرائن

یوکرائن نے کہا ہے کہ روس مشرقی یوکرائن میں ماحولیاتی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ پیرس میں بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران یوکرائن کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے کہا کہ ان کا ملک ہائبرڈ جنگ کا میدان بنا ہوا ہے، جس سے پیدا ہونے والی آلودگی ماحولیات کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ اس سربراہی اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس بھی شریک ہیں۔ کئی سالوں کے بعد پہلی مرتبہ ان دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا ہے۔ یہ کلائمیٹ چینج سمٹ گیارہ دسمبر جاری رہے گی۔

Tags: , , , , ,