بال انسان کی صحت کے راز داں ہوتے ہیں، ماہرین
ہمارے بال ہماری شخصیت کا اہم حصہ ہیں اوران کی رنگت ،کیفیت اور تعداد نہ صرف ہماری ظاہری کیفیت بتاتی ہے بلکہ ہمارے جسم میں موجود گہرے راز کو بھی آشکار کرتی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق ہمارے بال ایک طرح میٹر کا کردارادا کرتے ہیں جو ہماری صحت کی اچھائی اوربرائی کو ظاہر کرتے ہیں جب کہ جسم میں خون یا ہارمون کی کمی بیشی کا اظہاربھی بالوں سے ہوسکتا ہے کیونکہ ان کی زلفیں صحت کے راز کو ظاہر کرتی ہیں۔
ماہرین کےمطابق جسم میں ہونے والی تبدیلیاں دھیرے دھیرے بالوں میں ظاہرہوتی ہیں کیونکہ بالوں کی نشوونما خون کی روانی سے ہوتی ہے اگرہارمون میں تبدیلی ہو یا غذائی اجزا میں کمی اس کا اظہاربالوں سے ہوتا ہے اسی طرح بال گرنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ جسم میں کوئی کمزوری ہے اسی لیے بالوں کے مسائل کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، اگر بال گررہے ہوں، غیر معمولی طور پر بڑھ رہے ہوں، بہت خشکی ہو یا سر پر خشکی کی پپڑیاں جم رہی ہوں تو فوری اپنے معالج سے رابطہ کریں۔ تحقیق کے مطابق تھائیرائڈ غدود اور ہارمون کا بالوں سے گہرا تعلق ہوتا ہے اور بال تیزی سے گررہے ہوں تو یہ وائرس زدہ بخار کو ثابت کرتا ہے۔
سیکاکائی نہ صرف بالوں بلکہ جلد کی خوبصورتی اور دلکشی میں بھی اہم
ماہرین تیزی سے بال گرنے کی چند اہم وجہ جو بیان کرتے ہیں جن میں کینسر، تھائیرائڈ مسائل، خون کی کمی، ایڈیسن سنڈروم، کشنگ سنڈروم اور دیگر مسائل شامل ہوسکتے ہیں اس لیے اگر بال خشک ہورہے ہیں اور ان کا رنگ ہلکا ہورہا ہے تو یہ غذائی اجزا میں کمی کو ظاہر کرتا ہے، زنک کی کمی سے بال گرتے ہیں اسی طرح فیٹی ایسڈ کی کمی بھی بالوں میں یہی اثرات مرتب کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق بالوں کو دیکھتے ہوئے امیناتی مسائل، ٹانسلز، دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل، گردے کے مسائل اور فنگل انفیکشن کو ظاہر کرتے ہیں تاہم اب ٹریکو چیک کے ذریعے بالوں سے امراض کا پتا لگانا ممکن ہے جب کہ ہیئر ٹشو منرل اینالسس یا ایچ ٹی ایم اے کے ذریعے بالوں میں غذائیت اور زہریلے اجزا دونوں کا ہی جائزہ لیا جاسکتا ہے کیونکہ بدن میں ضروری معدنیات کی کمی بیشی بالوں میں ظاہر ہوتی ہے۔
Tags: health, healthy hair, Pakistan, Peshawar, women, women health