مچھروں سے نجات اب پودوں کے ذریعے

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنے گھر میں موجود مچھروں سے تنگ ہیں اور زہریلی ادویات کے استعمال سے بچنا چاہتے ہیں تو نیچے بتائے گئے پودے اپنے گھر میں رکھ لیں۔ان پودوں کی وجہ سے مچھر نہیں آئیں گے اور آپ سکون میں رہیں گے۔
تلسی کا پودا
یہ پودادوفٹ کا ہوتا ہے اور بہت ہی کم جگہ گھیرتا ہے لیکن اس کی وجہ سے گھر میں مچھر نہیں آتے۔آپ ان کی افزائش گملوں میں بآسانی کرسکتے ہیں اور چاہیں تو صحن میں رکھ سکتے ہیں۔
catnip
یہ پودا پودینے کی طرح نظر آتا ہے اور اس کی لمبائی دو سے تین فٹ ہوتی ہے۔اس کے پتوں میں موجود مائع مچھروں کو دور بھگاتا ہے اور یہ مضر صحت بھی نہیں ہے۔
لونگ کا پودا
اس پودے کی لمبائی 20سے30فٹ تک ہوتی ہے اور یہ 25فٹ تک جگہ گھیرتا ہے۔اس کی گھر کے قریب یا گھر میں موجودگی سے مچھر بھاگ جاتے ہیں۔
لیونڈریا نیازبو
یہ پودا دو سے تین فٹ جگہ گھیرتا ہے اور گملے میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔اس کی خوشبو کی وجہ سے گھر بھی مہکتا ہے اور پچھر بھی نہیں آتے۔
Lemon Balm
دو فٹ کا یہ پودا صرف ڈیڑھ فٹ جگہ میں اگایا جاسکتا ہے اور اس کی مدد سے مچھروں سے بھی بچاجاسکتا ہے۔
لیمن گراس
دو سے تین فٹ لمبا اور چار فٹ جگہ گھیرنے والا یہ پودا بھی مچھروں سے محفوظ رکھتا ہے۔اسے کسی سایہ دار جگہ رکھنے سے نتائج بہت اچھے ملتے ہیں۔
پیپرمنٹ یا پودینہ
اس کی وجہ سے گھر بھی مہکے گا اور مچھر بھی نہیں آئیں گے۔

Tags: , , , , ,