لوئر دیر میں طوفانی بارشوں نے تباھی مچادی، جانی و مالی نقصانات

لوئر دیر ( احسان اللہ شاکر سے ) تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے گاوں تیمر میاں بانڈہ میں ہفتہ کے روز حالیہ بارش سے متاثرہ گھر مہندم ہونے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا، جان بحق ہونے والوں میں احمد ولی اور ان کے دو بیٹے الیاس اور مسلم جبکہ ان کے دو رشتہ دار صالی احمد اور محسینہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں مر حوم احمد ولی کے دو بچے زلیخہ بی بی اور حبیب شامل ہیں مقامی لوگوں، مقامی انسپکٹر روشن زادہ کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے منہدم گھر کا ملبہ ہٹاکر لاشیں نکال دئیے ہیں جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ منتقل کئے گئے ہیں جہاں پر ان کی حالت تشویش سے باہر بتائی جای ہے جان بحق ہونے والے افراد کا نماز جنازہ ہفتہ کو اپنے آبائی گاوں تیمر میں ادا کیا گیا جس میں علاقے کے عوام اور لوئر دیر کے سرکاری محکموں کے افسران نے کثیر تعداد مین شرکت کی۔بیک وقت ایک گھر سے پانچ جنازے اٹھنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور گاوں میں قیامت صغرا کا منظر تھا جنازے میں شریک ہر شخص کے آنکھیں اشکبار تھی اور اس افسوس ناک واقع پر آہ وبکا کر رہے تھے جبکہ جان بحق ہونے والے دو بھائی الیاس اور مسلم مقامی سکول میں پانچوے اور چوتھے جماعت میں زیر تعلیم تھے جو مستقبل کے خواب اپنے ساتھ لیکر اس پانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ادھر کمانڈنٹ دیر ٹاسک فور س کرنل خالد محمود شفیع نے متاثرہ خاندان کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جان بحق افراد کیلئے دعامغفرت کی ہے ۔