جنرل راحیل نے عیدالفطر شمالی وزیرستان میں جوانوں کے ساتھ منائی

اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا مشن مکمل ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔

عید کے موقع پر قوم کے نام انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کوشکست دے کر آگے بڑھے گا۔


آرمی چیف نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کو عید کی مبارک بعد دینے کے ساتھ بھر پور حوصلہ افزائی کی۔

خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف گزشتہ روز وزیرستان پہنچے تھے اور انہوں نے رمضان المبارک کا آخری روزہ بھی وہاں گزارا تھا جبکہ آخری افطار بھی جوانوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر کی تھی۔