نوازشریف اور جنرل راحیل میں تازہ ترین ملکی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد میں جنرل راحیل اور وزیر اعظم نواز شریف نےملاقات کی ہے. آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک کے مشرقی اور مغربی سرحدوں پر سیکیورٹی صورتحال بھی زیر گفتگو آئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی ڈاکومینٹری کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بی بی سی رپورٹ اور پاکستان میں ہندوستان کی مداخلت سے متعلق انکشافات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا