کینو کے فواید

کینو ایک ایسا پھل ہے جو کہ سستا ہونے کے ساتھ بے انتہا فواید کا حامل سرما کا مزیدار پھل ہے. جو اپنے اندر بے انتہا فواید سمیٹے ہویے ہیں. خوش قسمتی سے پاکستان یہ پھل وافر مقدار میں پایا جاتا ہے. بلکہ دوسروں ملکوں کو برآمد بھی کیا جاتا  ہے. بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ پاکستانی کینو دنیا بھر میں اعلی ترین معیار کا ہے تو بیجا نہ ہوگا. ترش ذا یقہ  وجہ سی اپنے اندر وٹامن سی کا ذخیرہ لئے ہویے ہیں. 

چند فواید ذیل میں دیے گئے ہیں. 

١. موسمیاتی بیماریوںسے انسانی جسم کی حفاظت کرتی ہیں. اور اس کی بڑی وٹامن سی ھے. اور اس علاوہ کینسر جیسی موذی مرض کی فری ریڈ یکل کو کم کرنے کا موجب بھی ہے. اس لیے اسکا استعمال بے حد مفید ہے.

٢. خون کی شریانوں کو صحت مند بنا کر دل کی بیماریوں سے دور رکھتی ہے. اور اسکی بڑی وجہ وٹامن بی سکس، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فایبر ہیں. جو کہ دل کی صحت کے لیے بہت اہم ہے.  اور اس طرح انسانی جسم کو دل کی بیماریوں سے بچا زندگی کو محفوظ بناتی ہے. 

٣. نظام انہضا م کو بہتر بناتا ہے. یہ پھل چونکہ زود ہضم ہے. اس لیے ہاضمنے پر دباؤ ڈالے بغیر جزب ہو جاتا ہے. جو معدے کی صحت کو بہتر بناتا ہے. اس طرح جن لوگوں کو سینے میں جلن یا تیزابیت ہو، تو ان کے لیے یہ ایک بہترین پھل ہے. معدنیاتی نمک کی موجودگی کی وجہ سے تیزابیت کو  ہے. 

٤. بڑھاپے کو دور بھگاتے کیونکہ وٹامن سی جلد کو تازہ اور جھریوں سے دور رکھ کر دلکش شخصیت میں اضافہ کرتا ہے. 

٥. کاربوھا یڈرٹس، گلوکوز اور شکر کی وافر مقدار جسمانی توانائی کو بڑھاتی ہے. جس سے کام کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے.

٦. کولیسٹرول کو کنٹرول کرتی ہے،. اور دل کی بیماریاں دور رکھتی ہیں. 

٧. بالوں اور  جلد کو پروٹین کولیگن  کی وجہ سے تر و تازہ رکھتی ہے. 

٨.پوٹاشیم، وٹامن بی 9 اور اینٹی آکسائیڈنٹس دماغ کے لیے مفید ہے جو کہ اس پھل کا خاصا ہے. دماغ کے لیے پوٹاشیم خون فراہم کرنے میں مددگار ہے جبکہ وٹامن بی ٩ ضیف عمری میں دماغی کمزوری کو کم کرتی ہے. اور متلی اور ڈپریشن سے بچاتی ہیے. 

٩. حاملہ خواتین کو وٹامن بی اور فولک ایسڈ فراہم کرکے صحت مند بناتی ہے. 

١٠. بلند فشار خون کو نارمل کرکے زندگی خوشگوار بناتی ہے. 

Tags: , , , , , , , ,