بیروزگاری انسان کو جلد بوڑھا کر دیتی ہے

امپیریل کالج لندن اور اولویونیورسٹی کی تحقیق ک مطابق جو لوگ زیادہ عرصہ بیروزگار ہوتے ھیں وہ بہت جلد بوڑھا ہوجاتے ھیں

ان دو تحقیقی اداروں نے 1997 میں 31سال کے عمر کے 5620مرد اور خواتین کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا. اس تحقیق کی مطابق جو لوگ پچھلے تین سالوں میں سے دو سال بیروزگار رہے ہیں وہ ان لوگوں سے عمر میں بہت زیادہ نظر آرہے ھیں جنکے پاس روزگار تھا.

(ٹیلومیریس) جو کہ کروموسومز کو اپنی جگہ پربرقرار رکھنے میں بہت اہمیت کے حامل ہیں،بیروزگاری میں وہ قریب آکر آپسمیں شکست و ریخت کا شکار ھوجاتے ہیں، جسکی وجہ سے انسان جلد بڑھاپے کی جانب گامزن ہوکر کم عمر پاتا ہے.

امپیریل کالج کی شعبہ میڈیسن کی ریسرچر جسیکا بکسٹر کے مطابق یہ ایک خطرناک علامت ہے کہ کسطرح بیروزگاری بھی انسانی صحت کو لے ڈوبتی ہے.

بیروزگاری میں انسان شدید جذباتی دباؤ کا شکار ہوکر سگرٹ نوشی اور بیکاری کا شکار ھوکر سماجی دنیا سے کٹ جاتا ہے. امریکہ کے ذھنی صحت سے متعلق ادارے دی امیریکن سایکالوجی ایسوسی ایشن کے مطابق ذہنی دباؤ، پریشانی اور خود اعتمادی میں کمی بھی بیروگاری ہی کی پیدا کردہ مسایل ہیں. جس سے انسانی زندگی مختصر ہونے کا زیادہ اندیشہ ہوتا ہے. اور ذیابیطس کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے.

اس تحقیق کے مطابق خواتین پر بیروزگاری کا کچھ زیادہ اثر نہیں ہوتا، جبکہ مرد بہت زیادہ غیر متوازن زندگی کا شکار ہوکر کم عمر پاتے ہے.

اس تحقیق نے تجویز کیا ہے، کہ انسانی صحت کو بہتر بنانے کے لیے دواییوں کے علاوہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی شدید ضروروت ہے.