:ریل گاڑیوں کی ٹکر
ایک بندہ ریلوے میں بطور کانٹا مین بھرتی ہونے گیا۔ انٹرویو لینے والے نے پوچھا کہ اگر دو ٹرینیں بالکل آمنے سامنے ایک ہی لائن پر آ رہی ہوں تو وہ کیا کرے گا؟ امیدوار نے کہا کہ وہ کانٹا بدل دے گا۔ انٹرویو لینے والے نے پھر پوچھا کہ اگر کانٹا پھنس جائے تو وہ پھر کیا کرے گا؟ امیدوار نے جواب دیا کہ وہ سرخ جھنڈی زور زور سے ہلائے گا ‘تا کہ گاڑیاں رک جائیں۔ اس نے پھر سوال کیا کہ اگر وہ رات کا وقت ہوا تو پھر وہ کیا کرے گا؟ امیدوار نے کہا ؛وہ سرخ لالٹین ہلائے گا۔ انٹرویو والے نے کہا کہ اگر لالٹین میں تیل نہ ہوا تو وہ کیا کرے گا؟ امیدوار نے کہا کہ وہ پھر اپنی پھوپھو کو بلا لے گا۔ انٹرویو والے نے حیرانی سے پوچھا کہ اس کی پھوپھی اس موقع پر کیا کرے گی؟ امیدوار نے کہا: کچھ نہیں کرے گی‘ دراصل اسے ریل گاڑیوں کی ٹکر دیکھنے کا بڑا شوق ہے۔
Tags: funny