مائیکروسافٹ کے دو سستے موبائل فون متعارف

مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ کی سہولت سے لیس دو نئے موبائل فون متعارف کرادیئے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے مطابق نوکیا 230 اور نوکیا 230 ڈوئل سم فونز انٹرنیٹ کا بہترین تجربہ صارفین کو فراہم کریں گے جبکہ دن ہو یا رات، ان سے کسی بھی وقت سیلفی لی جاسکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ دونوں موبائل فونز کے فرنٹ اور بیک پر 2 میگا پکسلز کے کیمرے ہیں اور ان میں ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔

اسی طرح تصاویر لے کر اس میں موجود شیئر بٹن کو دبا کر انہیں ٹوئٹر، فیس بک اور اسکائپ کے گروپ می میں اپ لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

2.8 انچ اسکرین، ایف ایم ریڈیو، میموری کارڈ کے ذریعے 32 جی بی تک میموری اور تیز ترین انٹرنیٹ کے ساتھ اس کی بیٹری 23 گھنٹے تک لگاتار چل سکتی ہے۔

یہ موبائل فونز سلور اور ڈارک سلور رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق ان فونز کوایشیا اور مشرق وسطیٰ میں اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ دیگر ممالک میں اسے 2016 میں متعارف کرایا جائے گا۔

ان دونوں کی قیمت 55 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

Tags: , , , , ,