12 عام عادات جو آپ کو ہر دلعزیز بنائیں

اگر آپ کسی بہت زیادہ مسابقتی شعبے کا حصہ ہو تو صلاحیت اور ذہانت لازمی ہوتے ہیں مگر اس سے بھی بڑھ کر آپ کی ہر دلعزیزی بھی آپ کو دیگر افراد کے ساتھ جڑنے اور تعلق بنانے میں مدگار ثابت ہوتی ہے۔

اور یہ جان لیں کہ ایک کرشماتی شخصیت کا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔

تو کچھ عام عادات ایسی ہوتی ہیں جو کس شخصیت کو بہت قیمتی بنادیتی ہیں اور وہ شخص ہر دل میں گھر کر جانے کی صلاحیت حاصل کرلیتا ہے۔

تو ایسی ہی عادات کے بارے میں جانے جو آپ کو زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

مثبت ذہنی رویہ جو دیگر کو محسوس بھی ہوتا ہے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

چڑچڑا یا بدمزاج ہونا تو اکثر آسان ہوتا ہے مگر جو لوگ مثبت ذہنی رویے کو اپنی شخصیت کا حصہ بنا لیتے ہیں وہ کامیابی کی سیڑھی پر بھی قدم رکھ دیتے ہیں اور ان کی ساکھ بھی لوگوں کی نظر میں بہتر ہوجاتی ہے۔

محتاط گفتگو دوستانہ انداز سے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بہتر شخص وہ ہوتا ہے جو اپنے الفاظ کا محتاط انتخاب کرتے ہوئے پراعتماد انداز سے گفتگو کرتا ہے، جس سے اس کی آواز کو بھی خوش کن ساﺅنڈ ملتا ہے۔ اگر کسی ہجوم کے سامنے بات کرنے کا خیال آپ کو ڈرا دیتا ہے تو اس کی مشق اس وقت تک کریں جب تک ہجوم کے سامنے بولنے کا تجربہ آپ کو خوفزدہ نہ کرسکے۔

بولنے والے کی گفتگو پر پوری توجہ دینا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کسی سے بات چیت کے دوران بولنے والے کی بات کو پوری توجہ سے سننا دوسروں کی نظر میں آپ کی اہمیت بڑھاتا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی باتیں ہوا میں نہیں جارہیں جبکہ بار بار لقمہ دینے کی عادت انا کو تو تسکین پہنچا سکتی ہے مگر دوست بنانے میں کبھی مددگار ثابت نہیں ہوتی۔

ہر قسم کے حالات میں پرسکون رہنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کسی خبر یا کام کے دوران حد سے زیادہ ردعمل چاہے مثبت ہو یا منفی لوگوں کے سامنے شخصیت کا برا تاثر ڈالتا ہے۔ جیسا کہا جاتا ہے کہ غصے کی حالت میں یاد رکھیں کہ خاموشی آپ کے آگ بھرے الفاظ کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔

تحمل مزاج

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہر چیز کا تحمل سے انتظار آپ کو نقصان نہیں پہنچاتی درحقیقت آپ کے الفاظ اور اقدام کا مناسب وقت وہ سب سے بڑا فائدہ ہے جو آپ کو بے صبر افراد پر حاصل ہوتا ہے کیونکہ وہ جلد بازی کے باعث نقصان اٹھاسکتے ہیں جبکہ مناسب وقت پر کوئی کام کرنا کامیابی کا امکان بڑھاتا ہے۔

اپنا ذہن کھلا رکھنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جو لوگ خود کو مخصوص خیالات اور اپنے جیسے مزاج کے حامل لوگوں تک محدود رکھتے ہیں وہ نہ صرف ذاتی ترقی سے محروم ہورہے ہوتے ہیں بلکہ وہ ایسے مواقعوں کو بھی گنوا دیتے ہیں جو ان کے کیرئیر کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

دوسروں سے بات کرتے ہوئے مسکرانا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جیسا کہا جاتا ہے کہ کسی کو دیکھ کر مسکرا دینا بھی صدقہ ہے اور یہ حقیقت بھی ہے کسی شخص کا سب سے بڑا اثاثہ اس کی ملین ڈالر مسکراہٹ ہوسکتی ہے جس کو دوران گفتگو چہرے پر پھیلانے سے دیگر افراد کے اندر آپ کے لیے حسد یا کینہ پیدا ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

بہانے نہ کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کسی کام کے لیے ٹال مٹول یا بہانے کرنے سے لوگوں تک آپ کی شخصیت کا بہت خراب تاثر جاتا ہے اور وہ ایسی شخصیت پر اعتماد کرنے کے لیے کبھی تیار نہیں ہوتے، انہیں یہ لگتا ہے کہ آپ کسی کام کو کرنے سے خوفزدہ ہیں اور وہ آپ کو نااہل تصور کرتے ہیں۔

روزانہ کم از کم ایک اچھا کام کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اچھا انسان وہ ہوتا ہے جو دیگر افراد کی مدد بغیر کسی غرض یا توقع کے ساتھ کرتا ہے۔ ضروری نہیں کہ بہت زیادہ پیسہ خرچ کریں یا بھاگ دوڑ کریں کسی کو سڑک پار کروا دینا یا ایسے ہی چھوٹی موٹی مدد بھی ساتھی ورکر سے بہترین تعلق کی بنیاد بن جاتی ہے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع بھی بڑھ جاتے ہیں۔

ناکامیوں سے سبق سیکھنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

لوگ اس فرد سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو ناکامیوں کی دلدل سے ابھر کر سامنے آتا ہے اور وہ ہر وقت جلنے کڑھنے والے افراد کسی صورت پسند نہیں کرتے۔ دنیا میں کسی بھی میدان میں بھی کامیابی کی راہ میں ناکامی کا سامنا ہوتا ہے مگر اس سے سبق سیکھ کر اپنی خامیوں کو دور کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔

پورے دل سے دوسروں کو سراہا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

دوسروں کی اچھی عادت کو سراہنا ان کا دل جیت لینے کے برابر ہوتا ہے مگر کبھی بھی اتنی بڑھا چڑھا کر تعریف نہ کریں جس کا مستحق وہ شخص نہ ہو یا کبھی بھی ایسے تعریف نہ کریں جس سے لگے کہ آپ خوش نہیں۔

اپنی غلطیوں پر کسی کو اعتماد میں لینا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کامیاب افراد ضروری نہیں ہر دلعزیز بھی ہو اور اگر وہ مقبول ہوتے ہیں تو درحقیقت اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انہیں اپنی ساکھ اور اقدامات کی پروا ہوتی ہے۔ کسی ایسے فرد کو اپنا رازدار بنانا جو دیانتدار ہو درحقیقت آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔