قازقستان کا ملٹری ہیلی کاپٹر راستہ بھول کر پتہ پوچھنے شاہراہ پر اترگیا
قازقستان کا ایک ملٹری ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران راستہ بھول گیا تھا۔ یہاں تک کہ پتہ پوچھنے کے لئے اسے ایک شاہراہ پر اترناپڑا۔ واقعہ اسی 15 فروری کا ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر جیسے ہی سڑک پر اترا‘ اس میں سے ایک آدمی نکل کر دوڑتا ہوا قریب ہی موجود لاری کے پاس آیا۔ اس کے ڈرائیور سے پتہ پوچھا اور واپس ہیلی کاپٹر میں جا بیٹھا۔ پھر ہیلی کاپٹر اڑ گیا –
Tags: Kazakhstan, military helicopter, strange world, world news