ہالی وڈ کے معتدد راک بینڈز نے پیرس میں شوز منسوخ کر دیئے

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی وڈ کے موٹر ہیڈ، کولڈ پلے، فو فائٹرز اور یو2 راک بینڈز نے پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد اپنی آئندہ کی پرفارمنسز منسوخ کر دیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فو فائٹرز نے پیرس میں پرفارم کرنا تھا تاہم انھوں نے اس دردناک واقعے کے بعد یورپ میں اپنی آئندہ کی پرفارمنسز کو منسوخ کر دیا ہے۔راک بینڈ موٹر ہیڈ نے فرانس کے دارالحکومت میں اتوار کو کنسرٹ کرنا تھااب وہ وہاں جنوری میں پرفارم کریں گے۔ جبکہ کولڈپلے نے لائیو سٹریم کنسرٹ کو بھی پیرس میں ہونے والے ان بڑے حملوں کے تناظر میں اسے منسوخ کر دیا ہے۔فو فائٹرز نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا ہے کہ پیرس میں دل دہلا دینے والے ان حملوں کی وجہ سے جو سب کے لیے باعث تشویش اور دردناک ہیں ہمیں مجبوراً اپنے دورے کو منسوخ کرنا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو زخمی ہوئے یا ان کے پیارے ان سے جدا ہوگئے۔