مچھر چار قسم کے لوگوں کو زیادہ تنگ کرتے ہیں

ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں سالانا اوسطاء سات لاکھ افراد مچھروں کی پھیلی ہوئی بیماریوں سے ہلاک ہوجاتے ہیں. بچاؤ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے. اسی طرح مچھرسب لوگوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، لیکن اگر آپ ان چاردرجہ بندیوں میں شامل ہیں تو آپ بھی مچھروں کا زیادہ شکار ہوسکتے ہیں. اسی لئے عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کیے جائے تاکہ جان لیوا زیکا وائرس اورملیریا سے بچا جاسکے.

 حاملہ خواتیں
نظام تنفس کے ذریعے انسان اکسیجن جزب کرکے کاربن ڈائی اکسائیڈ خارج کرتے ہیں. اور حاملہ خواتین دوگنا کاربن ڈائی اکسائیڈ خارج کرتی ہیں.مچھروں کو کاربن ڈائی اکسائیڈ سے بڑی رغبت ہے اسی لئے یہ حاملہ خواتین پر عام لوگوں کی نسبت زیادہ حملہ کرتے ہیں. شائد یہی وجہ ہے، کہ زیکا وائرس سے حاملہ خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں.

ورزش
ورزش کے دوران زیادہ تر لوگ پورا جسم نہیں ڈھانپتے. حالانکہ ورزش میں انسانی جسم زیادہ مقدار میں اکسیجن جزب کرکے اتنی مقدار میں کاربن ڈائی اکسائیڈ خارج کرکے مچھروں کیلئے زیادہ پرکشش ہدف بن جاتا ہے. اسی لئےجسم کو ڈھانپ کرورزش کرنی چاہئے.

شراب نوشی اور گرم مشروبات

ایسی تمام مشروبات اور خوراک جوکہ جسم کو اندر سے گرم کردیتی ہے. گرمی مائل انسانی جسم بھی مچھروں کا پسندیدہ ھدف بنتا ہے.

بلڈ گروپ

او بلڈ گروپ کے حامل افراد بھی مچھروں کا زیادہ شکار بنتے ہیں. یہ گروپ تراسی فیصد دوسرے بلڈ گروپس کے مقابلے میں زیادہ شکار بنتا ہے. اس طرح اس گروپ کے حامل افراد بھی مچھروں کے مقابلے میں زیادہ احتیاطی تدابیر کریں.

 

Tags: , , , ,