تیسر ا ٹی ٹوئنٹی میچ : انگلینڈ نے پاکستان کو سپر آور میں شکست دے کر سریز میں کلین سوئپ کردی

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا جس پر انگلینڈ نے سپر آور میں جیت حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز 0-3سے اپنے نام کرلی ۔

۔سپر اوور میں پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی اور عمر اکمل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 3سکور بنائے اور انگلینڈ کی جیتنے کے لیے چار رنز کا ہدف دیا ۔شاہد آفریدی کوئی سکور نہ بنا سکے جبکہ عمر اکمل صرف 1سکور بنا کر آخری گیند پر بری طرح کلین بولڈ ہو گئے ۔جواب میں انگلینڈ کی جانب سے جو بٹلر اور مورگن نے بیٹنگ کی اور مقررہ ہدف ایک گیند پہلے ہی حاصل کر لیا ۔
۔اس سے قبل تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 154سکور بنائے اور اس طرح میچ برابر ہو گیا ۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54گیندوںپر 75سکوربنایا ۔احمد شہزاد 4سکور بنا کر واکس کی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔محمد حفیظ ایک سکور کر کے رن آوٹ ہوئے ۔رفعت اللہ مہمند بغیر کسی رنز کے ویلے کی گیند پر آو ٹ ہو گئے ۔محمد رضوان 24سکور بنا کر عادل رشید کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔عمر اکمل 4سکور پر معین علی کی گیند پر جورڈن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔شاہد آفریدی 29سکور بنا کر ولے کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔

۔ انگلینڈ نے بیٹنگ کا آغا ز کیا تو پاکستانی باولر عامر یامین نے ڈیبیو میچ میں پہلی گیند پر جیسن رائے کوآوٹ کردیا ۔ کپتان شاہد آفریدی نے لگاتار دو گیندوں پر دو برطانوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جو روٹ کو 32اور محمد علی بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہوئے ۔شعیب ملک نے این مورگن کو 15سکور پر کلین بولڈ کر دیا ۔جو بٹلر صرف 2رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے ۔سیم بلنگز 7رنز پر انور علی کی گیند پر عمر اکمل کو کیچ پکڑا کر آوٹ ہوگئے ۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی نے دو جبکہ عامر یامین ،انور علی اور شعیب ملک نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 54گیندوں پر 75سکور کے ساتھ ساتھ ایک وکٹ حاصل کرنے پرشعیب ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

Tags: , , , , , , , ,