سپریم کورٹ: آئی ایس آئی اور آئی بی کبھی ملک کے بارے میں بھی سوچ لیا کریں :بی بی سی

بی بی سی اردو:
پاکستان کی سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی سے کہا ہے کہ وہ یہ تفریق کیوں ڈالتے ہیں کہ فوج ایک الگ ادارہ ہے جبکہ فوج حکومت کا حصہ ہے اور یہ دونوں غریب عوام کے پیسے سے پلتے ہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کی طرف سے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ دھرنا دینے والوں کے پاس ڈنڈے اور آنسو گیس کے شیل چلانے والی بندوقیں کیسے پہنچیں۔
نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق جمعرات کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اس ازحود نوٹس کی سماعت کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آئی ایس آئی اور آئی بی کی سربمہر رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
تفصیل کے لئے بی بی سی اردو کا ویب سائٹ وزٹ کریں

Tags: , , ,