اسلام آباد اپریشن کے باعث ملک بھر میں نجی نیوز چینلز اور سوشل میڈیا بند

فیض آباد انٹر چینج پرتحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف آپریشن ہفتہ کے روزصبح ساڑھے سات بجے شروع ہوا۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کیخلاف آپریشن کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سٹیشنز پر رینجرز کو تعینات کیاگیا۔ پیمرا نے اسلام آباد دھرنے کی براہ راست کوریج پر پابندی عائد کر دی ۔پیمرا کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اسلام آباد آپریشن کی براہ راست کوریج نہ کی جائے ،کوڈآف کنڈیکٹ 2015 کے تحت آپریشن کی کوریج نہیں کی جا سکتی،میڈیا ہائوسز اپنے سٹاف کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ پیمرا نے اس ضمن میں باضابطہ تنبیہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سوشل میڈیا سائٹس بند ہیں ،بند ہونے والی سائٹس میں فیس بک، ٹیوٹر، یوٹیوب اور ڈیلی موشن شامل ہیں۔ سیکورٹی صورتحال بہتر ہونے تک یہ سائٹس بند رہیں گی۔ملک میں موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی اے کو موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اسلام آباد آپریشن ناکام: ملک بھر میں مظاہرے

Tags: , ,