گل بدین حکمتیارکی زندگی پر ایک نظر خلیل بگھیو کا تجزیہ
گلبدین حکمت یار 26 جون، 1947ء میں افغانستان کے صوبہٴ قندوز کے امام صاحب ضلع میں پیدا ہوئے۔ اُن کے آباؤ اجداد قبائلی سردار تھے۔ اُن کے والد، غلام قادر کا تعلق صوبہٴ غزنی سے تھا، جنھوں نے قندوز کی جانب ہجرت کی تھی۔
افغان تاجر اور خروٹی قبائلی سردار، غلام سرور ناشر نے بھانپ لیا تھا کہ حکمت یار ذہین بچہ ہے جسے تعلیم دلانی چاہیئے۔ ان کو سنہ 1968 میں مہتاب قلعہ فوجی اکیڈمی میں داخل کرایا گیا۔ لیکن دو سال کے اندر، اُن کے متنازعہ سیاسی خیالات کی وجہ سے، اُنھیں درسگاہ سے نکال دیا گیا۔ سال 1970 سے 1972ء تک اُنھوں نے کابل یونیورسٹی سے انجنیئرنگ میں تعلیم کے لیے داخلہ لیا، لیکن ڈگری مکمل نہیں کر پائے، جب کہ اُن کے چاہنے والے اب بھی اُنھیں’ انجنیئر حکمت یار‘ کہتے ہیں۔ مزید پڑھئے
Tags: afghanistan, Gulbadeen, Hekmatyar, Hizbe islami, Kabul