افغانستان نے پاکستان کیخلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر دی۔۔
چمن(مانیٹرنگ ڈیسک) چمن میں سرحد پار سے افغان فورسز کی دہشت گردی اور غیر اعلانیہ جنگ نے تمام حدیں پار کرلیں، مردم شماری ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ سے شہید افراد کی تعداد9 ہوگئی، جب کہ حملے میں جب کہ 4 ایف اسی اہلکاروں سمیت اڑتالیس افراد زخمی ہوگئے، ایف سی کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان فوجی مارے گئے، فائرنگ کا تبادلہ چھ گھنٹے سے جاری ہے۔بھارت کی گود میں بیٹھی افغان فورسز پھر دہشت گردی پر اتر آئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں میں مردم شماری ٹیم پر حملہ کردیا۔ترجمان کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے چمن کے گاؤں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں سرحد پار سے گولے داغے گئے۔ ایف سی اہلکار مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے، جب افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی، حملے میں شہید افراد کی تعداد 9 ہوگئی، جب کہ 4 ایف سی اہل کاروں ،6 بچوں اور دو خواتین سمیت 48 افراد زخمی ہوئے،
چمن سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ چھ گھنٹے سے جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں متعدد افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ کشیدگی کے بعد پاکستان نے باب دوستی کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں بھارتی فوج نے بھی افغان فوجیوں کی حملے میں مدد کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز مردم شماری کے عمل میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ افغان حکام کو سرحدی علاقوں میں مردم شماری کی پیش گی اطلاع بھی دی گئی تھی۔ جس کے لیے سفارتی اور عسکری ذرائع استعمال کیے گئے۔
Tags: afghanistan, ISI, NDS, Pakistan