ڈنمارک نے پانچ مبلغین اسلام اور ایک عیسائی پادری ملعون ٹیری جونز کے داخلے پر پابندی عائد کردی

ڈنمارک کی حکومت نے اپنے ملک میں پہلی دفعہ چھ لوگوں کی آمد پر پابندی عائد کردی. ان میں پانچ مبلغین اسلام بھی شامل ہیں. یہ فیصلہ ایک خفیہ کیمرے کے دستاویزی فلم کی بنیاد پر لیا گیا جس میں ڈنمارک کی مساجد میں نفرت انگیز تقاریر کا احاطہ کیا گیا.
اس فہرست میں بدنام زمانہ امریکی پادری ٹیری جونز بھی شامل ہیں. جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے قرآن مجید کے نسخے جلائے گئے تھے. حکومت کی طرف سے مزید کہا گیا کہ یہ ایک واضح پیغام ہے ان لوگوں کے لئے جو ڈنمارک میں متوازی معاشرتی نظام لانا چاہتے ہیں. اور آئندہ بھی ہر اس شخص کو پابندی کا سامنا کریگا جو نفرت کا بیوپار ہوگا.

Tags: , ,