قندھار ائیرپورٹ پر طالبان کا بڑا حملہ

طالبان عسکریت پسندوں نے منگل کو جنوبی افغان شہر قندھار کے ہوائی اڈے کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ مقامی حکام کے مطابق اس حملے کے بعد مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ قندھار کے صوبائی گورنر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسلح عسکریت پسند ہوائی اڈے کی عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جب کہ اس وقت سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ فی الحال اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے سے متعلق اطلاعات دستیاب نہیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی شب رات گئے لڑائی بند ہوگئی ہے۔
ایک طالبان نواز گروہ کا ایک ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ انھوں نے یہ حملہ ’مقامی اور غیرملکی فوجوں‘ کے خلاف کیا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں گذشتہ برس بیشتر امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ چند ماہ میں افغان طالبان نے جنگی میدان میں کئی کامیابیاں حاصل کیں ہیں جن میں قندوز شہر میں مختصر مدت کے لیے قبضہ بھی شامل ہے۔

Tags: , , , , ,