اسرائیل میں مصر کے سفیر کا تین سال بعد تقرر

قاہرہ: مصر نے تین سال کے بعد اسرائیل میں نئے سفیر کا تقرر کر دیا۔

مصر کے پہلے جمہوری منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے 2012 میں تل ابیب میں موجود سفیر کو واپس بلا لیا تھا جس کے بعد نئے سفیر کا تقرر نہیں کیا گیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے حاظم خیرات کو اسرائیل میں نیا سفیر مقرر کیا ہے۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ تین سال بعد تل ابیب میں مصر کے کسی اعلی سفارت کار کا تقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ایمانول نوشان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ اس تقرر کا خوش آمدید کرتی ہے۔

وہ اس سے قبل عرب لیگ میں مصر کے مستقل مندوب اور چلّی میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

البتہ یہ تعین نہیں ہو اہے کہ حاظم خیرات کب اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ان کے تقرر پر خیرمقدم کیا ہے۔

مصر نے اپنے آخری سفیر کا تقرر اکتوبر 2012 تک تھا اور اسرائیل کے غزہ پر ہونے والے حملے پر اخوان المسلمون کے صدر مرسی نے عاطف سالم کو واپس بلا لیا گیا تھا۔