بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات اور صحتمند زندگی

آج کل موٹاپا اور بڑھا ہوا پیٹ ایک بڑا مسئلہ ہے. جس سے انسانی صحت تنزلی کا شکار ھے. اور ہر کوئی کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا نظر آتا ہے. بڑھے ہوئے پیٹ اور عمومی موٹاپے سے نجات کیلئے ذیل میں چند معلومات قارئین کے لئے پیش خدمت ہیں.




کولا اور الکوحل مشروبات سے مکمل پرہیز


اگر آپ موٹاپے یا بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات چاہتے ہیں تو فوراٰ ہر قسم کی کولا مشروبات کو ترک کر دیں اور اگر کوئی الکوحل کا استعمال کرتا ہے تو یہ بھی بڑھے ہوئے وزن کا باعث ہے. کولا ڈرنکس اور الکوحل مشروبات میٹابولزم کی رفتار سست کرکے چربی کو بڑھا دیتی ہے. میٹابولزم کی کمزوری ہی بڑھے ہوئے پیٹ کا باعث ہے.

چیونگ گم سے پرہیز


چیونگ گم چباتے ہوئے آپ کا پیٹ خوراک کےلئے تیار ہوجاتا ہے. لیکن خوراک ملتی نہیں جس کی وجہ سے تیزابیت بڑھ جاتی ہے. اس طرح زیادہ بھوک محسوس ہوتے ہوئے ضرورت سے زیادہ خوراک کا استعمال شروع ہوجاتا ہے. جس سے وزن بڑھ جاتا ہے.




کم سوڈیم خوراک استعمال کریں


نمک اور چینی کا استعمال بھی وزن بڑھنے کی بڑی وجہ ہے. انکا استعمال کم کرکے بھی وزن کنٹرول میں رہتا ہے. چونکہ نمک اور چینی پانی اور دوسری مائعات کو زیادہ دیر روک کر پیٹ بڑھانے کا باعث بن جاتاہے. اس لئے اس کا کم ازکم استعمال ہی صحتمند زندگی کی ضمانت ہے.

فاسٹ فوڈز سے پرہیز


فاسٹ فوڈز سے پرہیز بھی بڑھے ہوئے پیٹ کو کنٹرول کرنے میں مددگارثابت ہوتاہے. کیونکہ برگر، پیزے اور اس قسم کی دوسری خوراک حراروں یعنی کیلوریز سے بھرپور ہوتی ھے. اس لئے وہ لوگ زیادہ مسائل کا شکار ھوکر اپنی صحت تباہ کرلیتے ہیں.




مائیونیز ترک کردیں


مائیونیز میں 80 فیصد تک چربی ہوتی ہے. اسکا استعمال فاسٹ فوڈز میں زیادہ ہوتاہے. جوکہ موٹاپے کا باعث ہوکر دل کی بیماریوں اور دوسرے مسائل کا باعث بن جاتا ہے. اس کے متبادل کے طور پر ٹماٹر کا تازہ گھر پر بنایا ہوا پیسٹ استعمال کرکے صحت مند زندگی سے لطف اٹھا سکتے ہیں.

چپس یعنی فرنچ فرائیز کا استعمال


چپس اسفنج کی طرح چربی کو جزب کرکے جسم میں چربی کی مقدار زیادہ بنادیتی ہے. جس سے انسان نہ صرف ذہنی طور پر سست ہوجاتاہے. بلکہ پیٹ اور وزن بڑھانے کا باعث بھی بن جاتا ہے.



Tags: , , , , ,