نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل 17جنوری ہملٹن کو کھیلا جائیگا







آکلینڈ (این این آئی) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل 17جنوری کوہملٹن میں کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 17 جنوری کو ہملٹن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کیویز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی اور اس سلسلے میں پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 25 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پندرہ رزنز سے شکست دیکر سیریز1-0کی برتری حاصل کی تھی ۔



سیریزمیں پاکستان کو ایک صفرسے برتری حاصل ہے. پاکستان مضبوط باؤلنگ اٹیک کیساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کرسکتا ہے. محمد عامر اور عمر گل کی شمولیت سے پیس اٹیک بہت مضبوط ہوگیا ہے.