آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ(17جنوری)کو کھیلا جائیگا

برسبین (این این آئی)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 17 جنوری کو میلبورن، چوتھا میچ 20 جنوری کو کینبرا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ، دوسرا میچ 29 جنوری کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔

آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ھے. دلچسپ بات یہ ہے کو ہندوستانی بلے باز روھیت شرما نے دونوں میچوں میں سینچری بنائی جسکا کوئی خاص فائیدہ نہ ھوا.